قصور(بیوروچیف غنی محمود کی رپورٹ) تھانہ گنڈا سنگھ میں خاتون کا خودسوزی کا دلخراش واقعہ، پولیس رویے پر سوالات

قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا میں سابق ممبر ضلع کونسل سکینہ بی بی نے پولیس کے مبینہ رویے سے تنگ آکر ایس ایچ او کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ واقعے کے بعد خاتون کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی پی او قصور کو معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سکینہ بی بی مبینہ طور پر تھانے میں پولیس کے رویے سے سخت نالاں تھیں۔ واقعے نے عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کے لواحقین اور شہریوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Shares: