قصور:کوٹ رادھاکشن میں گرفتار 2 ملزمان مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

crime

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)کوٹ رادھاکشن میں گرفتار 2 ملزمان مبینہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس ترجمان کے مطابق قصور پولیس کے زیر حراست دو ڈاکو اسد اور مظہر سکنائے بھچوکی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور چار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے

ہلاک ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل کوٹ رادھاکشن کے علاقہ میں دوران واردات معصوم شہری کو ناحق قتل کیا تھا ،تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس زیر حراست ڈاکوؤں کو مقدمہ 1022/24 بجرم 302/392 میں بعد از برآمدگی واپس آ رہی تھی کہ گھنیکے کے قریب چار ملزمان اپنے ساتھیوں کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی نیت سے حملہ آور ہو گئے

حملہ آور ملزمان پولیس وین پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں نے بمشکل جانیں بچائیں، حملہ آور ملزمان زیر حراست ڈاکوؤں کو چھین کر فصلوں میں چھپ گئے اور مسلسل فائرنگ کرتے رہے پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی

ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکی تو زیر حراست دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے تھے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے حملہ آور ملزمان رات کی تاریکی فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے

تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت پر کوٹ رادھاکشن کے علاقہ مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین.

Comments are closed.