قصور:کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمودقصوری) منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق قصور کی صحافی برادری کی جانب سے توجہ دلانے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

کوٹ رادھا کشن میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے جس کے مرکزی چار ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جن سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور ایک ڈرون برآمد ہوا ہے

ایس ایچ او تھانہ کوٹر ادھاکشن راؤ دلشاد کی سربراہی میں کلارک آباد روڈ سے دو ملزمان نثار اور عبدالماجد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک ڈرون کیمرہ برآمد ہوا

ملزمان ڈرون کی مدد سے منشیات ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں سپلائی کرتے تھے پولیس نے دیگر کاروائیوں کے دوران دو سپلائر رمضان عرف جانی اور جھیڈو کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے چار کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے

Leave a reply