پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے سب سے بڑے ادارے باغی ٹی وی کے قصور میں دفتر کا افتتاح کر دیا گیا. سینئر صحافی و اینکر پرسن،سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان نے قصور میں دفتر کا افتتاح کیا

باغی ٹی وی کے قصور دفتر کا افتتاح کرنے کی تقریب کے لئے مبشر لقمان قصور پہنچے تو ان کا شاندار خیر مقدم کیا گیا. پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں. باغی ٹی وی قصور سے نمائندہ طارق نوید سندھو نے مہمانوں کا استقبال کیا . باغی ٹی وی کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان سمیت مقامی صحافیوں و عمائدین نے بھی شرکت کی.

سینیئر صحافی مبشرلقمان نے دفتر کے افتتاح کے موقع پر طارق نوید سندھو کو مبارک باد دی اوران کی کوششوں کو سراہا اوریہ توقع کی کہ وہ اس دورمیں بہترین ، عمدہ اورمعیاری صحافت کا فریضہ سرانجام دیں‌گے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں صحافت مشکل کام بن چکا. لیکن جو لوگ کلمہ حق کہہ رہے ہیں وہی صحافت کا حق ادا کر رہے ہیں.باغی ٹی وی مظلوموں کی آواز بن رہا ہے. ہم ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھی ہیں. ملک بھر میں باغی ٹی وی کے نمائندگان عوامی مسائل کو باغی ٹی وی کے ذریعہ اجاگر کر رہے ہیں.مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ باغی ٹی وی پانچ زبانوں میں کام کر رہا ہے، اردو، انگلش،چائنیز، پشتو، دری، اور یہ اعزاز صرف باغی ٹی وی کو ہی حاصل ہے ،پاکستان میں کوئی بھی میڈیا کا ادارہ پانچ زبانوں میں کام نہیں کر رہا.

باغی ٹی وی اور روزنامہ قدامت قصور دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بلھے شاہ میڈیا ایسوسی ایشن کے دفتر اونر طارق نوید سندھو اور عباس علی بھٹی نے پھولوں کی پتیوں نچھاور کرکے دوستوں کا استقبال کیا اور مالا پہنا کر دوستوں کو عزت بخشی .تقریب میں سینئر صحافی سعید احمد بھٹی، اکمل کھوکھر، چوہدری مظفر حیات وڑائچ، چوہدری محمد احمد جٹ، عابد علی بھٹی، ہاشم بھٹی، وکلاء برادری میں سے احمد جمال عارف ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر بلھے شاہ میڈیا ایسوسی ایشن قصور، محمد عامر بھٹی لیگل ایڈوائزر بلھے شاہ میڈیا ایسوسی ایشن قصور، چوہدری سلیم ایڈووکیٹ، ملک بلال ایڈووکیٹ کے علاوہ قصور کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی .

باغی ٹی وی اور روزنامہ قدامت کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور دفتر کے افتتاح پر عباس علی بھٹی اور طارق نوید سندھو کو مبارکباد پیش کی گئی اور یہ عہد کیا گیا کہ عوام کی خدمت اور صحافتی خدمات بھرپور طریقے سے نبھائی جائیں گی اور ملک قوم کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی .دفتر کی افتتاحی تقریب پر دوستوں کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا ۔

Shares: