قصور : نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے سامان راکھ میں تبدیل

قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) قصور کے علاقے پیرو والا روڈ پر نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی لاکھوں روپے سامان جل کر خاک،ریسکیو 1122کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔قصور کے علاقے پیرو والا روڈ پر ایک نجی ٹیکسٹائل مل میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی آگ سے مل میں موجود سامان جل کر خاک ہوگیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئیں تین ایکڑ پر محیط فیکٹری کے ایک کھاتے میں لگی آگ کو ریسکیو 1122کی ٹیموں نے اپنی بھرپورکوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے بہت شارٹ ٹائم 40منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

Comments are closed.