قصور(باغی ٹی وی ) نواحی علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند دن قبل محنت کش کے گھر ڈکیتی و ریپ کی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سامان جہیز،نقدی و دیگر سامان لوٹ کر تین خواتین سے مبینہ زیادتی بھی کی ۔شبیر احمد بھٹی کی یہ رپورٹ

تفصیل کے مطابق تھانہ کھڈیاں خاص کے علاقہ ڈھولن میں شادی سے چند روز قبل محنت کش یسین کے گھر میں ڈاکوؤں نے نہ صرف ڈکیتی کی واردات کی۔ بلکہ تین خواتین کو برہنہ کر کے زیادتی کی اور لڑکیوں کا تیار سامان جہیز نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ۔گھریلو خواتین میں سے جواں سالہ بچی نے بتایا کہ اسے برہنہ کیا گیا،نازیبہ حرکات کیں اور زیادتی بھی کی، واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او قصور سید عمران کرامت ،ڈی ایس پی سٹی یعقوب اعوان ،فرانزک کی ٹیم موقع پر پہنچی اور نمونے لئے۔ خواتین سے گینگ ریپ بارے پولیس نے موقف اختیار کیا کہ زیادتی کی کوشش ضرور ہوئی ہے تاہم میڈیکل کے بعد حالات سامنے آئیں گے کیونکہ گھر والوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

Shares: