قصور(باغی ٹی وی بیوروچیف غنی محمود) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکلیں، موبائل فون، زرعی آلات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڈیاں کی حدود میں عبدالقدوس نامی شخص سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون لوٹ لیا۔

تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ میں اصغر علی کی موٹر سائیکل نامعلوم چور چوری کر لے گئے۔

تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں نیامت علی نامی شخص سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔

تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں عامر اقبال کے زرعی رقبے سے نامعلوم چور سپرے مشین، تھریشر شافٹ اور دیگر سامان چوری کر لے گئے۔

مقامی پولیس نے تمام واقعات کے حوالے سے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزمان کو پکڑنے کے لیے تفتیش جاری ہے،ان واقعات کے بعد شہر میں خوف و ہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Shares: