قصور پولیس کا محرم الحرام کیلئے ٹریفک و سیکیورٹی پلان تیار
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے 10 محرم الحرام کو ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈائیورشن پلان ترتیب دے لیا مرکزی جلوس مرکزی امام بار گاہ سے شروع ہو گا اور تھانہ سٹی اے ڈویژن سے موریگیٹ سے مسجد نور سے گزر کر للیانی آڈہ میں مرکزی ماتمی زنجیر زنی نزد پرانی چارہ منڈی پہنچے گا وہاں زنجیر زنی اور کھانے کے بعد جلوس حاجی فرید روڈ سے ہوتا ہوا کوٹ رکن الدین میں واقع امام بارگاہ حسینینہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اس سارے روٹ کو 9 محرم سے ہی بند کر دیا جائے گا اور پولیس فورس کیساتھ قومی رضار کار فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی تعینات کیا جائے گا اس سارے پلان کی نگرانی ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی خود کرینگے جبکہ ٹریفک کیلیے متبادلہ راستے کھلے رہینگے

Shares: