قصور:یوم عاشورہ پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا،ماتمی جلوسوں کیساتھ روٹین پیشنٹ بھی ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے

تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو 1122 عملہ نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیئے

گزشتہ دن یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں 200 سے زائد ریسکیورز اور والینٹیرز تعینات کیے گئے تھے

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداران کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں 16 ایمبولینسز ، 25 موٹر بائکس اور 4 فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز کی مدد سے ماتمی جلوسوں کو ریسکیو اور میڈیکل کور فرام کی گئی نیز یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو اینڈ میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، پیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی بلا تعطل جاری رہیں

یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں اور اور والینٹئیرز نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 620 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 12 اشخاص کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا

Leave a reply