قصور
دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں دیہات زیر آب،ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد قصور کے نشیبی علاقے شدید سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسیک ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث قصور کے درجنوں دیہات زیر آپ آگئے ہیں

این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق قصور سے اب تک تقریباً 14 ہزار 140 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ مزید 72 دیہات زیرِ آب آ سکتے ہیں
سیلابی ریلوں نے زرعی اراضی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جس کے باعث مقامی افراد کو اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے فوج، رینجرز اور پولیس کی مدد سے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 30 کشتیوں کے ذریعے 444 افراد اور 470 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں
روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار سے زائد افراد کو کشتیوں کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
قصور پولیس بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے
نیز پاکستان مرکزی مسلم لیگ،جماعت اسلامی و دیگر مذہبی جماعتیں بھی سیلاب زدگان کی خدمت میں پیش پیش ہیں

Shares: