قصور
مایہ ناز استاد اور قصور شہر کا سرمایہ ،ہزاروں نامور شاگردوں کے استاد سر عبدالقیوم آہو اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک،ضلع بھر سے ان کے شاگردوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور شہر کے نامور اور سینئیر ترین ٹیچر سر عبدالقیوم ایس ایس ٹی ٹیچر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ گزشتہ دن ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ سٹی قصور میں ان کے ہزاروں شاگردوں و رفقاء کی موجودگی میں آہو سسکیوں کیساتھ ادا کی گئی
سر عبدالقیوم نے اپنی سر کا بیشتر وقت گورنمنٹ ٹیچرز ٹریننگ سکول ( موجودہ گورنمنٹ لیب سکول) میں گزارا اور اب گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور میں سپیشلسٹ سبجیکٹ ٹیچر تعینات تھے
ان کی زندگی انتہائی عاجزانہ اور شریفانہ تھی
ان کی بےپناہ شفقت اور محبت کے باعث طلباء ان کی انتہائی عزت کرتے تھے
سر عبدالقیوم ایک استاد ہونے کے ساتھ ایک اعلی پائے کے مبلغ و داعی بھی تھے انہوں نے ساری زندگی درس و تدریس کیساتھ اپنے شاگردوں کو دین اسلام سے روشناس کروایا جس کے باعث شہر قصور کے تمام معزز اساتذہ میں سے ان کو امتیازی حیثیت حاصل تھی

ان کے شاگردوں میں ہزاروں نامور ٹیچرز،پروفیسرز،ڈاکٹرز،وکلا،عالم دین اور صحافیوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے کامیاب ترین لوگ شامل ہیں
ان جنازے میں موجود ان کے شاگردوں نے رو رو کر رب سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی
یوں تو ضلع بھر کے تمام اساتذہ ہی شرافت و شرم و حیاء کا پیکر اور علم کا دریا ہیں مگر جو مقام سر عبدالقیوم کو تھا وہ شاید کسی اور کے حصے میں کم ہی ہے

Shares: