قصور کی تحصیل کو لاہور میں شامل کرنے کی تیاری

0
53

قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کو محصولات کے حوالے سے لاہور میں شامل کرنے کی تیاریاں سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گی تفصیلات کے مطابق انتظامی معاملات کی وجہ سے لاہور کے دو اضلاع بنانے کی بازگشت پورے زور سے سنائی دے رہی ہے اور یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ نئے ضلع میں تحصیل کوٹ رادھا کشن فیکٹری ایریا کو شامل کیا جائے گا

موجودہ لوکل گورئمنٹ نظام میں تحصیلوں کو اپنے ذرائع آمدنی خود پیدا کرنے ہوتے ہیں اگر تحصیل کوٹ رادھا کشن کی وہ یونین کونسلز جو اس کی آمدنی میں محصولات کی مد میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث ہیں ان کو نئے ضلع میں شامل کر دیا گیا تو یہ عمل اس تحصیل کے باسیوں پر ظلم کے مترادف ہو گا

شہر کی مختلف سماجی تنظیموں کوٹ رادھا کشن ڈویلپمنٹ ٹرسٹ بہود شہریاں و مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی سربرہان و سیاسی راہ نماوں سردار امجد طفیل خاں ملک محمد فرزند روف نواب چوہدری تنویر حیات جوئیہ چوہدری عزیزالرحمان ناصر کمال بھٹی حافظ مہر اشتیاق شاھد منصور و انجمن تاجرآن نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو نئے ضلع میں پوری تحصیل کو شامل کیاجائے یا ان ایریاز کو شامل نہ کیا جائے جن کے محصولات سے تحصیل کا نظام چلانے میں آسانی پیدا ہوتی ہے

Leave a reply