قصور
حرمت رسول ریلی،تمام مسالک نے نماز جمعہ کے بعد مشترکہ ریلی نکالی ،فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے نعرے
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے اوراڑہ نو میں تمام مسالک نے مشترکہ ریلی نکالی جس کی قیادت حافظ نیاز احمد رضا اور مولانا زبیر ساجد نے کی ریلی میں وکلاء،تاجر،صحافیوں کے علاوہ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی شرکاء نے حکومت وقت سے فرانس سے ہر طرح کے تغلقات کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے
شرکاء نے کہا کہ ہم نبی کریم کی حرمت پر کٹ مرنے کو تیار ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زبیر ساجد اور مولانا نیاز احمد رضا نے کہا کہ مسلمان فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور کفار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ریلی میں ایڈووکیٹ مبشر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخان رسول کی سزا موت ہے لہذہ حکومت وقت فوری طور پر فرانس کا بائیکاٹ کرے کیونکہ آئین پاکستان کے تحت گستاخ رسول واجب القتل ہے شرکاء نے راؤ خان والا تک ریلی نکالی

Shares: