قصور پولیس کا گاؤں میں سرچ آپریشن،6 گرفتار

قصور
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں سرچ آپریشن،متعدد افراد سے پوچھ گچھ ،6 گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر پولیس نے بھاری نفری کیساتھ گرینڈ سرچ آپریشن کیا
یہ سرچ آپریشن تھانہ صدر قصور کے علاقہ کھارہ گاؤں میں کیا گیا ہے جہاں کچھ عرصے سے جرائم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے
سرچ آپریشن میں دو ڈی ایس پیز، تین تھانوں کی نفری، سی آئی اے سٹاف اور ایلیٹ کے جوانوں نے حصہ لیا
اس سرچ آپریشن میں 60 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا اور 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی
6 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری
ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد گزشتہ روز ہونے والی ڈکیتی معہ قتل سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے اور سنگین جرائم میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ضلعی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے

Leave a reply