قصور
قصور پولیس کی بڑی کارروائی ،قصور سے اغواء یونے والی لڑکی سندھ کے کچے کے علاقے سے بازیاب
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی طرف سے بڑی کارروائی میں چار روز قبل پھولنگر سے اغوا ہونیوالی لڑکی کو صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور سے باحفاظت برآمد کروا لیا گیا
چار روز قبل پھولنگر قصور سے اغوا ہونیوالی سونیا بی بی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی تھی جس پہ
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے سندھ پولیس کے افسران کیساتھ رابطہ کیا اور سونیا بی بی کے اغوا کے متعلق آگاہ کیا اور
ڈی پی او قصور سندھو پولیس کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور سونیا بی بی کی لوکیشن اور دیگرانفارمیشن شیئر کی جاتی رہیں
بالآخر سندھ پولیس اور پنجاب پولیس ضلع قصور کی مشترکہ کاوش سے سونیا بی بی کو کشمور کے علاقہ سے باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا
تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ایس ایچ او ثقلین بخاری کی سربراہی میں پنجاب باؤنڈری سے سندھ پولیس کے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا
قصور پولیس کی طرف سے سندھ پولیس کے آفیسرز کو پنجاب کی روایتی پگ پہنا کر شکریہ ادا کیا گیا
تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے سونیا بی بی کو باحفاظت والد کے حوالے کر دیا گیا جس پہ سونیا کے والدین نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں
قصور پولیس کی اس کامیابی پہ پھولنگر کے شہری اور سماجی حلقوں نے قصور پولیس کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور انکی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا