قصور
لاہور قصور الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے ،قصور کی عوام کا پرزور مطالبہ
تفصیلات کے مطابق قصور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کی طرز پر قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس سروس بھی شروع کی جائے تاکہ عوام کو آرام دہ, سستی اور ماحولیاتی طور پر محفوظ سفری سہولت میسر آسکے
واضع رہے کہ قصور ضلع بھر سے روزانہ لاکھوں افراد تعلیم روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں لاہور کا رخ کرتے ہیں جنہیں سخت مشکلات، مہنگے کرایوں اور غیر معیاری گاڑیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے عوامی پریشانیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور ٹریفک و ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا
قصور کی عوام نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر عملی شکل دی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے











