قصور میں موبائل سروس بند سخت سیکیورٹی

0
46

قصور
پورا سرکلر روڈ بند جگہ جگہ پولیس تعینات
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کو رات ہی جگہ جگہ بیریئر اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ذوالجناح کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پورے اندرون شہر کو بند کر دیا گیا ہے موبائل و انٹرنیٹ سروس بند ہے اندرون شہر کے رہائشیوں کو پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی چھتوں پر نا جائیں جبکہ روڈ پر واقع گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر پولیس اور رضا کار فورس تعینات کی گئی ہے اندرون شہر کے رہائشییوں کیلئے آنے جانے کیلئے پیدل راستے کھلے ہیں جبکہ ہر قسم کی سواریوں کی ممانعت ہے جو کہ شام تک برقرار رہے گی جبکہ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 ،فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی الرٹ ہیں موبائل فون کی بندش کی بدولت لوگوں کو رابطے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذوالجناح کے روٹ کی رات سے مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اس سارے سیکیورٹی پلان کی نگرانی ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی خود کر رہے ہیں جبکہ میڈیا پرسنز کو کوریج کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی کارڈ جاری کیئے گئے ہیں

Leave a reply