کے ڈی اے میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل،19ملازمین جعلی قرار

0
46

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل ہو گئی۔تحقیقات کے بعد 19 ملازمین جعلی قرار دے دیئے گے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں جعلی بھرتیوں پر بننے والی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ چند روز میں منظر عام پر لائی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے میں ابتدائی طور پر 53 ملازمین کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا زرائع نے انکشاف کیا کہ 53 ملازمین میں سے 19 ملازمین ایسے ہیں جن کی بھرتی کا کوئی ریکارڈ کے ڈی اے کے پاس موجود نہیں ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ 19 ملازمین کے ڈی اے میں سال 2023-2024 میں بھرتی کئے گئے ذرائع کے مطابق 53 مبینہ جعلی بھرتیوں میں11 ملازمین کا ڈیٹا چیک کرنے پر معلوم چلا کہ یہ افراد ڈیزیز کوٹہ پر بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ 23 ملازمین کا ریکارڈ ویریفیکیشن کے لئے کے ایم سی بھیجا گیا ہے.
اگر لوگوں کی خدمت نہیں کرسکتے تو اسمبلی کی رکنیت کا کوئی فائدہ نہیں،مصطفیٰ کمال
ذرائع کے مطابق جن 11 ملازمین کا ریکارڈ نہیں ہے ان کو شو کاز نوٹسز بھیج دئیے گئے ہیں آئندہ چند روز میں ان ملازمین کے حوالے سے باقاعدہ اخبارات میں اشتہار دے دیا جائے گا جبکہ اخبارات میں ناموں کے ساتھ اشتہار میں بتا دیا جائے گا کہ ان افراد کا کے ڈی اے میں کوئی ملازمت نہیں ذرائع نے بتایا کہ کے ڈی اے میں آیندہ سے ملازمین کی بھرتی کے وقت ڈی جی کے ڈی اے کی طرف سے میڈیکل رجسٹریشن (ایم آر) نمبر جاری کیا جائے گا واضح رہے کے ڈی اے میں وزیر بلدیات سندھ کے حکم پر جعلی بھرتیوں کے حوالے سے 22 اگست کو 3 رکنی کمیٹی تشکیل کی گئی تھی، جعلی بھرتیوں پر بننے والی کمیٹی کو 14 دنوں میں رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دئیے گئے تھے۔

Leave a reply