کے الیکٹرک نے نومبر 2024 کیلئے ایف سی اے کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.98 روپے کمی درخواست دی ہے جس پر نیپرا عوامی سماعت 15 جنوری کو کرے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 4.98 روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے، نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس میں صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے،عوامی سماعت کے بعد نیپرا تھارٹی فیصلہ میں واضح کرے گی کہ ایف سی اے کس ماہ کے بل میں لاگو ہوگا، ایف سی اے کا انحصار عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور جنریشن مکس ہونے والی تبدیلی پر ہوتا ہے۔
نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی
جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی
موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت
موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت