وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کے میگا منصوبے کے فور پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔
باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں معزز رکن کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا سعید غنی نے کہا کہ معزز ممبر کے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی چونکہ ٹیل پر ہے اس لئے وہاں پانی کی فراہمی دیگر علاقوں کی نسبت کم اور دیر سے ہوتی ہے البتہ ان کو دو ذرائع سے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے اور اس میں جو مسائل تھے اس کا سدباب کردیا گیا ہے۔اس منصوبے کے تین حصوں پر علیحدہ علیحدہ کام تیزی سے جاری ہے اور اس کے لئے وزیر اعلی سندھ نے دوسرے حصہ کے لئے 7000 ارب روپے ورلڈ بینک سے منظوری کا انتظار نہ کرنا پڑے اس لئے دینے کا اعلان کردیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ معزز ممبر نے کے فور منصوبے سے متعلق سوال کیا ہے تو اس کے تین حصوں کا کام ایک ساتھ چل رہا ہے، جس میں کینچھر سے کراچی کے لئے واپڈا کام کررہا ہے جو 55 فیصد مکمل ہوگیا ہے اور یہ دسمبر 2025 تک مکمل ہوجائے گا، دوسرا فیز یوٹیلیٹی کی شفٹنگ کا ہے، جو کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے اور اس کے لئے وزیر اعلی سندھ نے ورلڈ بینک سے منظوری کا انتظار کئے بغیر 7000 ارب روپے جاری کئے ہیں اور یہ کام بھی دسمبر 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا جبکہ اس کا تیسرا مرحلہ 50 میگاواٹ کے پاور اسٹیشن کی تعمیر کا ہے جو 16 ارب روپے کی لاگت کا ہے، اس پر بھی حیسکو نے کام شروع کردیا ہے اور انشا اللہ اگر کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو یہ بھی دسمبر 2025 تک مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد ٹیسٹنگ کا مرحلہ ہوگا اور جون 2026 تک یہ منصوبہ مکمل کرکے کراچی کو پانی کی فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے۔
سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب
ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب جاری، نائب صدر جے ڈی وینس نے حلف اٹھالیا
کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے،