کے الیکٹرک کی اوور بلنگ،گورنر سندھ میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھا لیا

0
40

کے الیکٹرک کی اوور بلنگ،گورنر سندھ میدان میں آگئے، بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی اوور بلنگ، گورنر سندھ نے تحقیقات کے لیے نیپرا کو خط لکھ دیا.

گورنرسندھ عمران اسماعیل کے پرنسپل سیکریٹری نے چیئرمین نیپرا کوخط لکھا ہے جس میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق زائدبلنگ کا آڈٹ کیاجائے،

گورنر ہاؤس سندھ سے بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے حوالے شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، عام عادمی کیلئے بجلی کا بل ایک ڈراؤنے خواب کی طرح ہوگیا ہے۔ کے الیکٹرک لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں سے ادائیگی کا مطالبہ کرتی ہے،گھریلو صارفین کے علاوہ صنعتی اور کمرشل صارفین نے بھی اوور بلنگ کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہے۔

گورنر ہاؤس کی جانب سے نیپرا چیئرمین کو بھیجے جانے والے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف موصول ہونے والی تمام شکایات کی تحقیقات کی اشد ضرورت ہے، اوور بلنگ کی شکایتوں کے معاملے پر کے الیکٹرک کا آڈٹ کیا جائے۔اوور بلنگ کے حوالے سے جس صارف کی شکایت جائز ہو اُسے اضافی وصول کیے جانے والے پیسے واپس کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری احکامات جاری کرے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی انکوائری لوگوں کی اموات سے متعلق تھی اور اس سال انکوائری شہر قائد میں لوڈشیڈنگ سے متعلق ہے۔ اس مرتبہ کے الیکٹر کی لوڈشیڈنگ پر مخصوص انکوائری ہوگی اور اگر کےالیکٹرک نے واضح جوابات یا تعاون نہیں کیا تو ایکشن لیں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو تنہا تو نہیں چھوڑیں گے، عوام کب تک خمیازہ بھگتئں گے، آج کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کو خط بھی لکھا ہے۔ کے الیکٹرک کہتی ہے فیڈر ٹرپ ہوگیا حالانکہ وہ لوڈ برداشت نہیں کرسکتے، ہماری کوشش تھی کے الیکٹرک کراچی کو بجلی کی سپلائی بہتر کرے، بن قاسم کو فرنس آئل پر منتقل کرنے کیلئے آج بند رکھا گیا ہے۔

Leave a reply