ٹھٹھہ : کینجھر سے کراچی واٹرسپلائی "کے فور ” پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کوروزگار سے محروم رکھنے پراحتجاجی ریلی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)کینجھر سے کراچی واٹرسپلائی "کے فور ” پروجیکٹ میں مقامی نوجوانوں کوروزگار سے محروم رکھنے پراحتجاجی ریلی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کینجھر سے کراچی پانی سپلائی کرنے والے "کے فور K4 "پروجیکٹ میگاواٹ پروجیکٹس اور بڑے بڑے ونڈ پاور جیسی کمپنیاں کوہستانی پٹی جنگشاہی میں ہونے کے باوجود مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہیں کررہی ہیں جس پر آج کوہستان عوامی اتحاد کی رہنمائی میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا علاقہ مکینوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی حاکم علی بروہی، حاجی کریم بخش بروہی، رانی بھٹو، پیر غلام حسین شاہ، عمران جوکھیو، امجد پلیجو، رضوان بروہی، کامریڈ شفیق جوکھیو اور غریب عورتوں نے خطاب کیا انہوں کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ جنگشاہی پسماندہ علاقہ ہے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ہمیں K4 سے پینے کا پانی دیا جائےاور مقامی غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے اور ہم پر زور اپیل کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اور دیگرحکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a reply