ایل این جی اور ایل پی جی کنٹینرز ہینڈل کرنے کے لیے کیٹی بندر کی تیاری کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاق سے این او سی جاری کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق سندھ کے انرجی ڈیپارٹمنٹ نے وزارت بحری امور کو این او سی کے حصول کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پی جی ایس ایل کمپنی نے جولائی 2024 میں کیٹی بندر کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔دسمبر 2024 میں سندھ کابینہ نے فزیبلٹی سٹڈی کے لیے اس کمپنی کے حق میں منظوری دی تھی۔سندھ حکومت نے پی جی ایس ایل کو تفصیلی شرائط پر مبنی لیٹر آف سپورٹ بھی جاری کیا اور اپنی لاگت اور رسک پر فزیبلٹی سٹڈی کرنے کی اجازت دی۔ خط کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ کے بعد کی منظوری کے بعد منصوبے پر عملدرآمد کا مرحلہ شروع ہوگاجس کے لیے سندھ حکومت شرائط و ضوابط پر بات چیت کرے گی۔سندھ حکومت نے وزارت سمندری امور سے درخواست کی ہے کہ کمپنی کو فزیبلٹی سٹڈی کے لیے این او سی جاری کیا جائے تاکہ منصوبے پر کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔
کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے
ٹرمپ اور ایلون مسک میں جھگڑا ہو گیا