وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فورصرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے،، اگست کے بعد حب ڈیم سی100ملین گیلن پانی لے آئیں گے،جوبھی مسائل ہیں ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شہید بھٹوایکسپریس وے کے پہلے فیزکے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ شہید بھٹوکی فنانسنگ میں بہت مسائل ہوئے، ایک بینک کے چیئرمین نے کہا تھا 100 فیصد فنڈنگ ہم کریں گے، ماحول ایسا بنایا گیا کہ سندھ حکومت کوبینک نے فنڈنگ نہیں کی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے فورصرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے، جوبھی مسائل ہیں ہمارے ساتھ ملکر کام کریں، ہم کیوں باہر سے لوگوں کو ڈھونڈتے ہیں بینکوں کے پاس جاتے ہیں، عقیل اورعارف بھائی سے کہوں گا ہمارے ساتھ ملکرکام کریں-سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ ہمیں پانی کی کمی کا پتہ ہے، حب ڈیم سی40سی50ملین گیلن پانی لے سکتے ہیں، اگست کے بعد حب ڈیم سی100ملین گیلن پانی لے آئیں گے، اس کیلئے ہمیں واپڈا سے ایڈیشنل ایلوکیشن چاہیئے ہوگی، کے فوراورحب کی کمپلیشن کے بعد کراچی میں400 ملین گیلن ایڈیشنل پانی لائیں گے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایف ٹی سی سے لیکراسٹارگیٹ تک شارع فیصل نیا بنا ہے، ماڑی پور، طارق روڈ ساری نئی سڑکیں بنائی ہیں، کراچی میں اورنج لائن، گرین لائن بن چکی ریڈلائن بن رہی ہے، شاہراہ بھٹوکا آج سے 30 سال پہلے بینظیربھٹونے کراچی پیکج دیاتھا، پیکج میں شاہراہ بھٹو، لیاری ایکسپریس وے ودیگرمنصوبے شامل تھے۔انھوں نے کہا کہ کراچی سے ٹریفک کادبائوکم کرنابینظیربھٹوکاوژن ہے، ہمارے پاس وسائل بہت محدودہیں، بہت کچھ کرناچاہتے ہیں لیکن وسائل نہیں ہیں، سندھ حکومت کاعوامی خدمت کا تیزترین سفرجاری، سندھ حکومت کاعزم عوام کی خدمت ہے، ملیرایکسپریس وے سب سے بڑاپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیرایکسپریس وے کی لمبائی 39 کلومیٹرہے، یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیوسے شروع ہوکرملیرندی تک پھیلا ہوا ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ہفتہ کوشہید بھٹوایکسپریس وے کے پہلے فیزکاافتتاح کردیا۔ پہلے فیزکی تکمیل سے ایئرپورٹ پہنچنے کیلئے سفرمنٹوں میں ممکن ہوگا۔ شاہراہ بھٹوایکسپریس وے کورنگی تاکاٹھورسپرہائی وے تک ہے۔ شہید بھٹوایکسپریس وے کا دوسرا فیزقائدآبادتک مارچ میں مکمل ہوگا۔
ایلون مسک کی برطانوی سیاست میں مداخلت،الزامات اور تنازعات
سعودی عرب جانیوالی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
ہزار ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہو جانے کا انکشاف