گجرات: ٹریفک کنٹرول کیلئے زون ون کا آغاز
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)شہری علاقوں میں ٹریفک کنٹرول کرنے کےلئے چاند گاڑیوں کے لئے مقرر کردہ روٹ”زون ون” کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن پھلوں کی ریڑھیاں لگانے کےلئے فوری طور پر مقامات کی نشاندہی کرے، مقررہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ ریڑھی لگا کر کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے زون ون کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، سکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر،چیف آفسر میونسپل کارپوریشن اخلاق وڑائچ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسئین روڈز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زون ون رامتلائی چوک سے ہریاوالہ چوک اور کٹھالہ پھاٹک کے علاقہ جات تک ہوگا ، ابتدائی طور پر زون ون کےلئے 100چاند گاڑیوں کو روٹ الاٹ کئے گئے ہیں، انکے علاوہ اس روٹ پرچاند گاڑی چلانے کے خواہشمند سکرٹری آر ٹی اے کے دفتر سے روٹ پرمٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، ہر چاند گاڑی کی چھت پر سامنے روٹ نمبر کی تختی لگانا لازم ہوگا جبکہ ٹریفک پولیس روٹ کے بغیر چلنے والی چاند گاڑیوں کے خلاف قانو ن کے مطابق کاروائی کی ذمہ دارہوگی۔