جی ٹی بائیکرز نے کون سا بڑا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گجرات سے بھی بڑی تعداد میں شہری شمالی علاقہ جات کی سیر مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس پہنچ گئے جی ٹی بائیکرز ذ کا گروپ وادی نیلم کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گجرات واپس آگیا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے ملک کے دیگر حصوں کی طرح گجرات کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوئے اسی طرح گجرات کے جی ٹی بائیکرز کے گروپ نے وادی نیلم کا چار روزہ دورہ کیا اپنے دورے کے دوران وہ کوہالہ،مظفرآباد، اٹھمقام، شاردہ ، کیل اور اڑنگ کیل کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر گئے اور جنت نظیر وادی کشمیر کے دلفریب مناظر دیکھے۔ چار روزہ دورے کے بعد جی ٹی بائیکرزکا گروپ بخیر و عافیت گجرات واپس پہنچ گیا۔ گروپ میں طارق محمود، عازب جاوید، عامر اشرف، ساجد بھٹی، آفتاب حسین، خلیل، محمد عامر اور لاہور کے دیگر بائیکرز نے شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے آزاد کشمیر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حالات زندگی معلوم کئے۔ متعد جگہوں پر خوبصورت مناظر اور پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر بائیکرز نے پاکستان ذندہ باد، آزاد کشمیر ذندہ باد اور پاک فوج کے حق میں پر جوش نعرے بازی کی۔

Comments are closed.