خبردار، اگر یہ کام کیا تو…وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایات دے دیں

0
39

خبردار، اگر یہ کام کیا تو…وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ہدایات دے دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عید کے دوسرے روز ایک بیان میں کہنا تھا کہ عوام ایس او پیز کی مسلسل پابندی کریں۔ سماجی فاصلے برقرار رکھنے میں ہی عافیت ہے۔ عید تعطیلات میں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایس او پیزپر سختی سے عملدر آمد کرانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔
انتظامی اقدامات کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سب ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔متعلقہ ادارے اور محکمے کئے جانے والے اقدامات اور گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر عملدرآمد میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔ جتنی احتیاط کریں گے، اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے-

Leave a reply