تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی کی رہائی کا حکم عدالت نے دے دیا تا ہم وہ ایسے وقت میں رہا ہو رہے ہیں جب آسیہ مسیح پاکستان سے جا چکی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہو رہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، خادم حسین رضوی کو آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے بعد نظر بند کیا گیا تھا، حکومت نے کہا تھا کہ حفاظتی تحویل میں لے رہے ہیں، آج عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا. خادم حسین رضوی نے آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کیا تھا اسوقت احتجاج آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف کیا گیا تھا اور صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران املاک کا بھی نقصان ہوا احتجاج کرنے والوںکا مطالبہ تھا کہ آسیہ مسیح کو دوبارہ گرفتار کیا جائے اور اسے پاکستان سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے، حکومت نے دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کئے اور دھرنا ختم ہونے کے بعد خادم حسین رضوی کو نظر بند کر لیا، اب خادم رضوی تو رہا ہوں گے لیکن آسیہ مسیح پاکستان میں نہیں .وہ بیرون ملک جا چکی ہے. خادم رضوی کی آسیہ مسیح کو بیرون ملک نہ بھجوانے کی خواہشن پوری نہ ہو سکی