کہیں چھٹیوں میں اضافہ تو کہیں سکول کھل گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے تا ہم آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد چھٹیوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے
سندھ میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک تھیں، آج تین جنوری کو سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ،تا ہم سردی کی وجہ سے آج پہلے روز تعلیمی اداروں میں طلبا کی حاضری کی شرح کم رہی، محمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو سکول بھیجیں، پہلے کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے طلبا کا کافی نقصان ہو چکا ،محکمہ تعلیم کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پرعملدرآمد کیا جارہا ہے
این سی او سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد طلبا کی ویکسی نیشن پر زور دیا جائے اور انکی ویکسی نیشن کروائی جائے، سرد موسم میں سکول آنے والے طلبا کا کہنا تھا کہ سردی اب بھی ہے اتنی سردی میں صبح صبھٰ سکول آنا پڑ رہا ہے، چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے، طلبا کے والدین کا بھی کہنا تھا کہ سخت سردی کی وجہ سے بچے بیمار ہوں گے، اسلئے چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جائے،
دوسری جانب آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے آزاد کشمیرحکومت نے مزید پانچ چھٹیاں بڑھا دی ہیں جس کے بعد اب سکول آٹھ جنوری کو کھلیں گے، آزاد کشمیر میں سردی کی لہر میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے حکومت نے چھٹیوں میں اضافہ کیا،
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟
مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ
سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
پنجاب حکومت نے سکول بند کرنے کی عدالت کو کروائی یقین دہانی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
کالج میں مجرا، لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی ،ویڈیو وائرل،کالج سیل
ایک اور یونیورسٹی تقریب میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کا لباس پہن کر ڈانس کی ویڈیو وائرل
سب انسپکٹر کے بھائی کی شادی،اوباش نوجوانوں کا اسلحہ اٹھا کر بھنگڑا،ویڈیو وائرل
گھر سے خاتون کی نعش برآمد،بھائی نے بہن کو گولی مار دی،پولیس
بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنیوالا سفاک درندہ گرفتار
این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں