میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)خیرپور ناتھن شاہ انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہے اور 2 زخمیوں کا تعلق موروشہر سے ہے

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیہون ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،حادثے کا شکار خاندان مورو سے خیرپورناتھن شاہ کے قریب فوتگی کی تعزیت پر جارہے تھے تو حادثے کا شکار ہو گئے

زخمیوں میں ایک خاتون اور کار ڈرائیور نویدآرائیں شامل ہیں ،مسافر کوچ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کی شکار کار مکمل تباہ ہوگئی ہے ،ہلاک افراد اور زخمیوں کو کار کے دروازے توڑ کر نکالا گیا ہے

Shares: