خواجہ سعد رفیق کی وزیراعلیٰ سندھ، ایم کیو ایم رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے،

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سینئر ممبر بورڈ روینیو، کمشنر کراچی، سیکریٹری توانائی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شریک تھے ،وفاقی وزیر کے ساتھ وفد میں سی ای او ریلوے فرخ تیمور غلزئی، ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک ریلوے عامر بلوچ، سی ای او پی آر ایف ٹی سی ریلوے نثار میمن، ڈی ایس کاشف یوسفانی، پی ڈی کے سی آر امیر داؤدپوتو اور ہوابازی شعبے سے ڈی جی ہوابازی خاقان مرتضیٰ شریک تھے

اجلاس کی ایجنڈا میں تھر کول، کے سی آر اور ہوابازع کے ساتھ بی آر ٹی ریڈ لائن کیلئے ڈپوٹ کے مسائل شامل تھے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کے سی آر سے ہی حل ہوا، پاکستان کے بڑے شہر کراچی کے عوام کی ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ ترجیحی بنیاد پر حل کریں،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کے سی آر کے کام پر سندھ حکومت کے ساتھ ہیں،کے سی آر منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم کرکے کام آگے بڑھاتے ہیں،

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو کمیٹی کیلئے نامز کردیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے 2 افسران ریلوے اور 2 پی اینڈ ڈی کے ارکان مقرر کرنے کا فیصلہ کیس گیس ہے. اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے جلد چائنا جائیں گے اور کے سی آر پر بات کریں گے،اجلاس میں کے سی آر منصوبے کو سی پیک کے تحت تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا

قبل ازیں مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی ایم کیو ایم پاکستان کےمرکز بہادر آباد میں آمد اور کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر وسیم اختر،اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سے صرف سیاسی نہیں بلکہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں، ماضی میں تلخیاں ہوئیں لیکن تعلقات خراب نہیں ہوئے،کوارڈنیشن کمیٹی بنانے کی بات ہوئی جو ہمیں قبول ہے،اس حوالے سے وزیراعظم سے بات کروں گا ایم کیو ایم والے بڑے اسمارٹ اور پڑھے لکھے لوگ ہیں، بہت سے مذاکرات ایسے تھے جو میڈیا کی نظر میں نہیں آئے،کوآرڈنیشن کمیٹی بنانے کی بات ہوئی جو ہمیں قبول ہے،سرکلر ریلوے کے متاثرین کوبہتر متبادل ملنا چاہیے،سرکلر ریلوے کا منصوبہ سی پیک پروجیکٹ کاحصہ ہے

Shares: