بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بی این پی صدر پر گولیاں چل گئیں
بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر نصیر آباد میں فائرنگ کی گئی ہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ نوتال قومی شاہراہ پر ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی .خالد مگسی کے گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوابزادہ خالد مگسی کوئٹہ سے جھل مگسی جا رہے تھے
فائرنگ کے واقعہ میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے ، سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی ہے۔
پاکستانی کی پارلیمانی تاریخ ،مگسی برادرز کا منفرد اعزاز برقرار








