الیکشن قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ،خالد مقبول صدیقی کا الیکشن کمشنر کو خط

0
177

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ جس میں الیکشن کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئر کراچی اور ٹاؤن ناظمین انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ میئر کراچی اور ناظمین کی جانب سے یہ سب سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے کہنے پر کیا جا رہا ہے۔ میئر اور ٹاؤن ناظمین کو ترقیاتی کاموں کے افتتاح سے روکا جائے۔ خط کے متن کے مطابق میئر کراچی اور ٹاؤن ناظمین مقامی حکومت کے فنڈز اور وسائل کا استعمال کر رہے ہیں، بلدیاتی فنڈز کا استعمال ووٹروں اور ووٹنگ کے انداز پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔خط کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کا یہ عمل انتخابات 2024 کے نتائج میں ہیرا پھیری کے مترادف ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میئر اور ٹاؤن ناظمین عوامی فنڈز کا استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ خط کے متن کے مطابق عوام کا پیسہ اور وسائل کا استعمال ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ انتخابی عمل کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے، تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قوائد و ضوابط کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی حکومت ترقیاتی کام نہیں کروا سکتی، قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply