متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری خالد مقبول صدیقی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ خالد مقبول اور میں مختلف مسائل پر مشاورت کرتے ہیں، ایم کیو ایم کو حکومت میں آئے 10 ماہ ہوگئے ہیں، اب تک سندھ اسمبلی میں ہم نے اپنے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کون سی پارٹی ایسی ہے، جس میں صرف چیئرمین کے پاس عہدہ ہے اور نیچے کسی کے پاس عہدہ نہیں ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنے گی یہ سوال خالد مقبول سے پوچھیں۔حکومتی رویے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ایم کیو ایم کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا چاہیے کیونکہ اگر ایم کیو ایم اپنے حلقوں میں فیل ہوئی تو اس کا فائدہ نہ پیپلز پارٹی کو ہوگا نہ مسلم لیگ ن بلکہ ان کے اجتماعی مخالفین کو ہوگا۔مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں لوکل گورنمنٹ کا نظام نظر نہیں آرہا، یہاں لوکل گورنمنٹ کا نظام فیل نہیں ہے بلکہ یہ لوگ فیل ہیں۔
تحریک انصاف اور جے یو آئی(ف) میں رابطے،کمیٹی قائم
مائیکروسافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار