لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ )صحافی خلیل جبران آفریدی کے قتل کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ، احتجاجی مظاہروں اور امن ریلی کی سلسلہ جاری ،ہم علاقہ میں امن چاہتے ہیں، بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، مقررین کا مطالبہ

آج پاک افغان شاہرا پر علاقہ خیبر کے تکیہ کے مقام سے امن مارچ روانہ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ امن ریلی کے شرکاء سے جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہ حسین شینواری، ملک دریا خان، ملک ماصل خان شینواری، چئیرمین شاہ خالد، معراج الدین، شاکر آفریدی، مراد حسین آفریدی، ضیاء الحق آفریدی کا خطاب

احتجاجی جلسے اور امن مارچ میں طلباء، اساتذۂ،سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر برائے اوقاف علامہ عدنان قادری نے بھی شرکت کی.

مظاہرین نے خیبر تکیہ گراونڈ سے لنڈی کوتل بازار باچا خان چوک تک 7 کلومیٹر پیدل مارچ کیا.

مظاہرین نے کالے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین مقتول صحافی خلیل جبران شہید کے قاتلوں کی گرفتاری، صحافیوں اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے تھے.احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافی خلیل جبران کا قتل افسوس ناک ہے ۔

مقررین نے کہا کہ لنڈی کوتل کی عوام امن پسند ہے اور علاقہ میں بدامنی کے خلاف ہے، انہوں نے خلیل جبران آفریدی کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Shares: