پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتیں۔
نادیہ افگن نے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور شوبز کی دنیا کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کس شخصیت کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں؟ اس پر نادیہ افگن نے فوری طور پر جواب دیا کہ "میرے جواب میں خلیل الرحمان قمر صاحب ہیں۔”وہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتیں، اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ نادیہ افگن نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کیا اور نہ ہی ایسا کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔ مجھے وہ اچھے انسان نہیں لگتے، نہ وہ اچھی بات کرتے ہیں نہ کسی کے لئے اچھے الفاظ نکالتے ہیں، انہیں ہر ایک سے مسئلہ ہے، میری ایک بار ملاقات ہوئی انہوں نے صوفے پر پاؤں رکھا تھا، بیس پچیس سال پرانی بات تھی، میں نے السلام علیکم کہا تو انہوں نے مجھے اوپر سے نیچے تک دیکھا اور پوچھا کہ "کون ہو تم لڑکی ایکٹر ہو” .
میزبان نے نادیہ افگن سے ان کی زندگی کے سب سے مشکل ترین فیصلے کے بارے میں بھی سوال کیا۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ "بچے پیدا نہ کرنا میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔” نادیہ نے بتایا کہ انہیں طبی پیچیدگیوں کا سامنا رہا اور دو بار ان کا حمل ضائع ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل علاج کرواتی رہیں، لیکن بدقسمتی سے علاج کامیاب نہ ہو سکا۔ اس دوران ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر شدید اثرات مرتب ہوئے، مگر انہوں نے اور ان کے شوہر نے اللہ کی رضا سمجھتے ہوئے اولاد کے بغیر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔نادیہ افگن نے اپنے شوہر کی حمایت کا بھی ذکر کیا، جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ہمیشہ ان کے فیصلوں کی حمایت کرتے رہے اور ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان پر فردجرم عائد
خلیل الرحمان قمر کیس، ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت ملتوی
خلیل الرحمان قمر کیس، آمنہ عروج سمیت ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع
آمنہ عروج کو "معاف” نہیں کروں گا، خلیل الرحمان قمر
خلیل الرحمان قمر کیس،آمنہ سے 50 ہزار روپے ریکورکر لئے