لاہور: 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچ گئے-
باغی ٹی وی : 324 واں خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ منانے کے لیے ہمسایہ ملک بھارت سے 3 ہزار کے قریب سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم اور سکھ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے آنے والے یاتریوں کا استقبال کیا۔
2 سجیلے رہبروں نے اپنی ہنستی بستی زندگی اجاڑ لی -امان اللہ کنرانی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کے گروپ لیڈرسردار امرجیت سنگھ نے کہا کہ وہ امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں پاکستان کی دھرتی دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی مقدس ہے۔
سردار میر سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری گوردوارہ ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقدس مقامات کی بھی یاترا کریں گے رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کو بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ افسوسناک بات ہے کہ بھارت نے اس سال بھی یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
خالصہ جنم دن اور بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔ پاکستان نے 2956 یاتریوں کو 9 سے 18 اپریل کی مدت کے لیے ویزے جاری کیے ہیں،بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں میں کئی ایسے بھی ہیں جو پہلی بار پاکستان آئے ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو یہاں اپنے آباءو اجداد کے گھر دیکھنے آئے ہیں۔