نیوزی لینڈ، خالصتان کی آزادی کیلیے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد ریفرنڈم میں ووٹنگ کا آغاز ہو گیا.
آکلینڈ کے مرکز میں واقع او ٹی اسکوائر پر صبح نو بجے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی طویل قطاریں لگ گئیں .خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد کوچز کے ذریعے آکلینڈ پہنچی ہے .ووٹنگ شروع ہونے سے پیلے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،خالصتان کے قیام کیلئے دعائیں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد نے خالصتان کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی،ووٹ ڈالنے والوں میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں،خواتین اور معمر افراد نےبھی قطار میں کھڑے باری کا انتظار کیا،اس موقع پر مقامی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سکھ برادری نے خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے،
آکلینڈ نیوزی لینڈ میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے دنیا بھر سے سکھ آکلینڈ اکھٹے ہو رہے ہیں، مودی کے اقلیتوں پر مظالم کی وجہ سے آزادی کی تحریکیں ایک مرتبہ پھر زندہ ہو گئیں ہیں
مبصرین کا خیال ہے کہ اس ریفرنڈم کے باعث بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کی تصدیق کی ہے۔تاہم نیوزی لینڈ حکومت نے خالصتان کے لئے ریفرنڈم کی اجازت دی ہے،