عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں ایک فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 85.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل 1.3 فیصد کم ہو کر 82.12 ڈالر فی بیرل رہا۔
یاد رہے چند روز قبل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی ایندھن کے ذخائر اور روس وسعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی قرار دی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، پاکستان اگلے دو ماہانہ جائزے 16سے31 اگست تک پیٹرولیم کی قیمتوں میں 14 سے 24 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،گزشتہ 15 دنوں کے دوران تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا، حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) فی لیٹر 24 روپے بڑھا سکتی ہے۔
حکومت پہلے ہی یکم اگست 2023 سے پٹرول اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں تقریباً 20 روپے کا اضافہ کر چکی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض کی شرائط نے حکومت کو مجبور کیا کہ وہ اشیاء کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کو مقامی صارفین تک پہنچائے۔