عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی
sa

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے،16 مئی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے ،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روزکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی تھی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.64 روپے اور قیمت فروخت 279.25 روپے ہے۔

جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 16 پیسے کی کمی کے بعد 299.78 روپے پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل قیمت 299.94 روپے تھی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 16 پیسے کی کمی کے بعد 348 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے،سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، سعودی ریال 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 74 روپے 16 پیسے اور اماراتی درہم بھی 2 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے کا ہو گیا ہے۔

خواجہ آصف کی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے آرٹیکل 6 کے مطالبے کی حمایت

دوسری جانب ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 1200 روپے سستا ہوا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 7ہزار733 روپے کاہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں 10 ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2329 ڈالرہو گئی ہے۔

Comments are closed.