عمران خان نے بہت بڑے فیصلے کرلیے کوئی جارہا ہے توکوئی آرہا ہے :کپتان ڈٹ گیا :مبشرلقمان

لاہور:عمران خان نے بہت بڑے فیصلے کرلیے کوئی جارہا ہے توکوئی آرہا ہے :کپتان ڈٹ گیا :اطلاعات کےمطابق سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت بہت بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں اورپاکستان میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پرتبدیلیاں ہونے جارہی ہیں

ذرائع کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے اہم حلقوں میں ہونے والی گفت وشنید کے بارے میں سینیئرصحافی مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے کیوں شیخ صاحب اپنے دعووں کے مطابق پرفارم نہیں کرسکے ، انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ان کی اہلیت کھل کرسامنے آگئی ہے

 

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شیخ رشید ہی کی وجہ سے کپتان نے بڑے بڑے عہدوں پرایسے لوگوں کوتعینات کردیا ہے جن کی وابستگیاں ن لیگ کے ساتھ ہیں ، ان میں چیف الیکشن کمشنرسمیت بہت سے اعلی عہدوں پرفائض کیے گئے ہیں‌

دوسری طرف ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری اعظم خان کی تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا ہے اوریہ بھی بتایا جارہاہے کہ ان کی جگہ ایک بہت بڑے بیورکریٹس کی خدمات لی جارہی ہیں‌ جو کہ قابل اعتماد ہیں

اعظم خان سے یہ قلمدان واپس لینے کی مختلف وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کے فیصلوں نے عمران خان کےلیے بہت زیادہ مشکلات پیدا کردی ہیں

یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ان کی طرف سے تعیناتیاں اورتبادلے بجائے بہتری کے حکومت کےلیے دردسربنتے جارہے تھے، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب اعظم خان سےخدمات واپس لی جائیں

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے لیے بھی خبر اچھی نہیں ہے کپتان کویہ اندازہ ہوگیا ہےکہ محمود خان بہتر انداز پرفارم نہیں کررہے تھے اس لیے ان کو بھی بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 

مبشرلقمان کہتے ہیں انکی اطلاع کے مطابق پنجاب میں‌بڑے پیمانے پرتبادلے ہونے جارہےہیں اس کی وجہ گڈ گورننس کا نہ ہونا بتایا جاتا ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑوں بڑوں کی شامت آجائے گی اورکئی ایسے خوش قسمت بھی ہوں گے کہ جن کواعلیٰ عہدوں پرفائض کیا جائے گا

ان کا کہنا تھا مختصریہ کہ کپتان نے اپوزیشن کی تقسیم ہونے کے بعد اب ساری توجہ حکومت سازی پرمرکوز کردی ہے اگلے چند دن اس حوالے سے بڑے اہم ہیں‌

Comments are closed.