خانقاہ ڈوگراں :حافظ آباد روڈ نزد موٹروے انٹرچینج کوسٹر اور مزدے میں ٹکر11 افراد زخمی

خانقاہ ڈوگراں،باغی ٹی وی ( علی رضا رانجھا)حافظ آباد روڈ نزد موٹروے انٹرچینج کوسٹر اور مزدے میں ٹکر11 افراد زخمی
تفصیل کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق حافظ آباد روڈ نزد موٹروے انٹرچینج کوسٹر اور مزدے میں ٹکر11 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے 10 زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے ایک شدید زخمی کو RHC خانقاہ ڈوگراں شفٹ کر دیا۔زخمی ہونیوالے افراد میں کالے خان 80 سال،مظہر 45 سال،عظمت بانو 35 سال،سمیع اللہ 14 سال ،میمونہ 12 سال،نذیر 75 سال .اکبری بی بی 40 سال،شکیلہ بی بی 55 سال،محمد دین 40 سال،عبد الوہاب 15 سال، مبین جس کی عمر26 سال ہے شامل ہیں-

Leave a reply