خرابی صحت، جاپانی وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا

0
35

خرابی صحت، جاپانی وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے عہدے سے مستعفی ہو گئے

جاپانی وزیراعظم خراب صحت کے باعث مستعفی ہوئے ،خبر رساں ادارے کے مطابق شنزو آبے گزشتہ کئی سالوں سے علیل ہیں، شنزو آبے جاپان کے طویل ترین وزیراعظم رہے

آج جاپان کے وزیراعظم شنزوایبی مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا۔جس کے بعد جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی بھی دیکھی گئی ہے۔

شنزوایبی 2006 سے 2007 تک ایک سال کے لیے جاپان کے وزیراعظم رہے جبکہ ایوان زیریں کے انتخاب میں کامیابی کے بعد دسمبر 2012 میں انہوں نے دوبارہ وزارتِ عظمٰی سنبھالی اور اپنی دوسری کابینہ تشکیل دی۔

Leave a reply