شمالی وزیرستان میں خارجیوں کا معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خودکش حملہ ناکام بنادیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، فتنہ الخوارج کے خودکش حملے میں 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے۔ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو میر علی میں کھادی پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش کی گئی، خارجی دہشتگرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، خارجی گل بہادر افغان طالبان کی سرپرستی میں افغانستان میں چھپا ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد بھرپور ناکامی کے بعد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
خارجی گل بہادر افغانستان میں پناہ گزین ہے اور افغان طالبان اسے نہ صرف پناہ دیتے ہیں بلکہ اس کی ہر طرح سے سہولتکاری کرتے ہیں ،کیا ان معصوم افراد کے قتل کا کوئی حساب دینے والا نہیں؟ ان کو شہید کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ،افغان طالبان خارجی گل بہادر کے خلاف کاروائی کریں یا اسے پاکستان کے حوالے کریں،پاکستان اور اس کے عوام ان خارجیوں کے دقیہ نوسی خیالات اور دہشتگردی کو نہیں ہونے دیں گے