واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی واپڈا الاؤنس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ الائوئنس وفاقی ملازمین کو ملنے والے الائوئنس کے تناظر میں دیا گیا ہے،گریڈ ون کے ملازم کو 8ہزار، گریڈ دو کو 8500 ،گریڈ 16 کو25000 ملیں گے گریڈ17 کو 32000 ،گریڈ18 کو 40000،گریڈ19 کو 53000 اور گریڈ20 کو60000روپے ماہانہ ملیں گے جبکہ واپڈا ملازمین کو ماہانہ بجلی کے مفت یونٹس بھی ملتے ہیں ۔
دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا ہےلیسکو نے اپنی ٹیموں کو 2 ماہ کے بقایا جات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا ہے،لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو فہرستیں دے دی ہیں آج بھی کارروائی ہوگی، اب صرف رواں ماہ کے بل والا ہی کٹنے سے بچے گاکابینہ نے بلوں میں ریلیف سے فی الحال انکار کردیا ہے،صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں، صارفین کو فی الحال اقساط کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔
سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …
جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، اس معاملے میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے،کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم قلیل المدت حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں-








