لاہور ہائیکورٹ ،سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت کے خلاف نیب کی کارروائی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
عدالت نے نیب کو درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے دائر درخواست نمٹا دی،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سماعت کی،درخواست محمد احسن عابد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کو 2018 میں ناجائز اثاثہ جات بنانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی،ملتان نیب کی تحقیقاتی رپورٹ میں سو ارب کے غیر قانونی اثاثہ جات سامنے آئے،تحقیقات کو ملی بھگت سے لاہور نیب منتقل کروایا گیا،تحقیقات منتقلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،لاہور ہائیکورٹ نے 90 روز میں نیب کو تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا،چار سال گزرنے کے باوجود نیب لاہور نے کوئی کاروائی نہیں کی،عدالت نیب کو 13 مئی 2020 کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے
چیف جسٹس کی وائرل فیک ویڈیو،ایف آئی اے کا کاروائی کا فیصلہ
خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا کلچر ختم ہونا چاہیے، چیف جسٹس
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیس نہ سنیں،عمران خان کی پھر درخواست
اکثریتی ججز کی وضاحت، چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ،جواب مانگ لیا
کچھ صحافی تو بک جاتے ہیں، خرید لو چند پیسے دے کر،چیف جسٹس کے ریمارکس
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے