پانچ پانچ ہزار خواتین میں تقسیم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
درخواست ایڈوکیٹ آمان اللہ کنرانی نے دائر کی پیٹشن وزیراعلی بلوچستان کا گوادر دھرنے میں پیسے تقسیم کرنے کے خلاف دائر کی گئی۔ عالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی دھرنے میں پیسے تقسیم کرے ۔ وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں کے انہوں نے خیرات تقسیم کی ہے۔ پیسے تقسیم کرنے سے عوام کی عزت نفیس مجروح ہوئی ۔
قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر دھرنے میں شریک غریب خواتین اور بچوں میں پیسے تقسیم کیے گئے تھے پارٹی ترجمان عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھرنے میں شریک چند خواتین اور بچوں کو پیسے دیے ماؤں بہنوں کو گھر جا کر چادر کے پیسے دینا بلوچستان کی قبائلی روایت ہے معاملے کومنفی رنگ دینا گوادرمذاکرات کوناکام بنانے کی سازش ہے
واضح رہے کہ گوادر دھرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان شرکاء میں پانچ پانچ ہزار کے نوٹ تقسیم کر رہے ہیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف لکھتے ہیں کہ یہ تو بلوچستان کی روایات ہے جب بھی اس طرح کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہاں خالی ہاتھ نہیں جایا جاتا ہے. بچوں اور خواتین کو کچھ نا کچھ ضرور دیا جاتا ہے. اس وڈیوہ میں کتنے اطمینان کے ساتھ پیسے تقسیم ہورہے ہیں جس میں کوئی دھکم پھیل نہیں اور نہیں بد نظمی ہے.
یہ تو بلوچستان کی روایات ہے جب بھی اس طرح کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہاں خالی ہاتھ نہیں جایا جاتا ہے. بچوں اور خواتین کو کچھ نا کچھ ضرور دیا جاتا ہے. اس وڈیوہ میں کتنے اطمینان کے ساتھ پیسے تقسیم ہورہے ہیں جس میں کوئی دھکم پھیل نہیں اور نہیں بد نظمی ہے. https://t.co/bZ8Nr1IIne
— Muhammad Rasool (ماہر نفسیات) (@DeathLoyal) December 18, 2021
ایک اور صارف کہتے ہیں کہ تکلیف پیسہ باٹنے کی نہیں دھرنا ختم ہونے کی ہے*وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے دورے میں بچوں اور زلزلہ زدگان میں بھی پیسے تقسیم کیۓ تاکہ انکا چولہا جلتا رہے یہ ریت اپنی پرانی ہے،،تکلیف انہیں ہورہی ہیں جنہیں اپنی جیب میں ہاتھ ڈالنے کی توفیق نہیں ہوتی
*تکلیف پیسہ باٹنے کی نہیں دھرنا ختم ہونے کی ہے*
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے دورے میں بچوں اور زلزلہ زدگان میں بھی پیسے تقسیم کیۓ تاکہ انکا چولہا جلتا رہے یہ ریت اپنی پرانی ہے،،تکلیف انہیں ہورہی ہیں جنہیں اپنی جیب میں ہاتھ ڈالنے کی توفیق نہیں ہوتی— Asmat Durrani (@AsmatDurrani6) December 17, 2021
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بغیر محنت پیسے کمانے کا بترین طریقہ پہلے دھرنا دیا جائے اور دھرنا ختم کرنے کے لیے دھرنے والوں میں رقم تقسیم کی جائے۔ واہ رے پاکستان
https://twitter.com/furkanhamit9/status/1471864327384846340
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان موصوف کو کوئی رائے یہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی روایات کے مطابق بچوں میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں اس کا دھرنے سے نہ کوئی تعلق تھا نہ ہے۔
ان موصوف کو کوئی رائے یہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی روایات کے مطابق بچوں میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں اس کا دھرنے سے نہ کوئی تعلق تھا نہ ہے۔ #گوادر_دھرنا https://t.co/lmuYxIlOsQ
— Muhammad Haroon Shahid 🇵🇰 (@M_Haroonshahid) December 17, 2021