نواز شریف میں منظور ہونے والی کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی خطیر رقم بیورو کریسی نے ہڑپ کر لی

اسلام آباد( رپورٹ ،شہزاد قریشی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں کیپٹن سرور شہید نشان حیدر لائبریری کی منظوری دی گئی لیکن ہماری سول بیورو کریسی اور راولپنڈی کی سول انتظامیہ نے شہید کو بھی نہ بخشا اور مبینہ طور پر منظور ہونے والی خطیر رقم ملی بھگت سے ہڑپ کرلی گی ۔

شہید کے مزار کے ساتھ لائبریری کا تیار اسٹریکچر ایک سوال لئے کھڑا ہے اور ذمہ داروں کو تلاش کررہا ہے ۔ 2015-2016 کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنجاب بلڈنگ ورکس نے لائبریری کی تعمیر کے لئے منظور شدہ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ کا ٹھیکہ دیا ۔ 6 استمبر2017 کو اُس وقت کے قومی اسمبلی کے رکن راجہ جاوید اخلاص نے بغیر کتب افتتاح کیا تاہم تادم تحریر یہ عمارت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہے۔

مقامی آبادی نے متعدد بار ضلعی انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ اس شہید کے نام سے بننے والی لائبریری کو مکمل کریں مگر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اس منصوبے کو مکمل کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔ مغلیہ دور کے شہزادوں کی طرز پر زندگی بسر کرنے والی انتظامیہ کو اپنے قوم کے ہیروز کا بھی خیال نہ ایا ۔ حیرانگی کی بات ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس اربوں کے فنڈز موجود ہیں اور وہ اس فنڈ سے اس لائبریری کو مکمل کرنے میں کیوں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ گوجر خان کے ارکان اسمبلی پر بھی سوالیہ نشان ہے ؟

ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب موجودہ ضلعی انتظامیہ قوم کے اس عظیم ہیرو کے نام سے منسوب لائبریری کو مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل اس سے مستفید ہو سکے ۔ دنیا میں لوگ اپنے ہیروز کے نام پر منصوبے جس میں پل ، سڑکیں اور دیگر عمارتیں تعمیر کرواتی ہے افسوس کہ ہماری سیاسی قیادتیں ،سول بیورو کریسی اور انتظامیہ زندہ عوام کے ساتھ ساتھ شہیدوں کے ساتھ بھی سیاست کرتی ہیں۔ نہ صرف سیاست بلکہ شہیدوں کے نام سے منظور رقم بھی ہڑپ کر جاتی ہیں۔6 ستمبر 2022 ء کے یاد تازہ کریں اور شہید کے نام سے منظور شدہ لائبریری کو مکمل کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Shares: