خیبر پختونخواہ،تھانے شکایت لے جانیوالی خاتون کے ساتھ پولیس کی اجتماعی زیادتی

0
304
khaton

خیبر پختونخوا پولیس کا کارنامہ،تھانے جانے والی خاتون کو مبینہ طورپر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،خاتون نے انصاف کی اپیل کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر سیدہ صدف نے ایک خاتون کی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور ساتھ پیغام میں کہا کہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں پولیس کے پاس شکایت لے کر گئی تو پولیس والوں مجھے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ شکایت کے باوجود پختونخواہ پولیس میرا ریپ کرتے رہے، متاثرہ خاتون کا ریاست مدینہ کے حکمرانوں سے انصاف کی اپیل، ریپ کے دوران میری ویڈیو بناتی رہے۔ مجھے ویڈیو دکھا کر کئی مرتبہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈاکٹر سیدہ صف مزید کہیت ہیں کہ نوشہرہ پولیس کو داد رسی کی درخواست دینے والی حوا کی بیٹی تھانے میں عزت سے محروم ، بے شرم اور ھوس کے پجاریوں نے بے سہارا خاتون کی عزت تار تار کردی، نوشہرہ پولیس ریلیف کی بجائے تکلیف دینے والی فورس بن گئی، حوا کی بیٹی پولیس کو داد رسی کیلئے فریاد کرتی رہی ھوس کے پجاری بے سہارا معصوم خاتون کی عزت لوٹتے رہے، نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، نوشہرہ کے تھانے میں ایک خوبرو دوشیزہ داد رسی کی درخواست لیکر گئی تاھم تھانے میں موجود ھوس کے پجاریوں نے داد رسی دینے کی بجائے اسکی عزت سے کھلواڑ شروع کردی اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، حوا کی مظلوم بیٹی داد رسی کیلئے چیختی رہی جبکہ ھوس کے پجاریوں نے باری باری عزت لوٹی ، واقعے کے بعد متاثرہ خاتون ڈی پی او آفس فریاد لیکر گئی تاھم کئی دن فریاد کے باوجود اسے پولیس اہلکار متعلقہ کمپلینٹ آفس والے ڈاچ دیتے رہے، متاثرہ خاتون کی فریاد نوشہرہ کے میڈیا کارکنوں کو پہنچی تو انہوں نے خاتون کو فوری ریلیف دلوانے کیلئے ڈی پی او نوشہرہ سے باقاعدہ رابطہ کیا تاھم ڈپی او نوشہرہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، نوشہرہ کے پولیس تھانے میں بیٹھے ھوس کے پجاریوں کے ھاتھوں حوا کی بیٹی کی عزت سے کھلواڑ کے واقعہ

خاتون کی ویڈیو پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اس خاتون کی آواز سننے کے لئے یوٹیوبرز یا کوئی عوامی درد رکھنے والا زندہ ہے یا خیبر پختونخواہ کے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک جائز ہے اور جاری رہنا چاہئے
حالیہ وزیر اعلی گنڈاپور کے خاندان پہ خود خاتون کی بے حرمتی کا الزام پہلے بھی لگایا جاچکا ہے

Leave a reply