تعویذوں کا جھانسہ،خاتون کے ساتھ زیادتی،بلیک میلنگ،ملزم کو عمرقید کی سزا
مسٹر باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج۔1-ٹیکسلا نےتھانہ صدر واہ کینٹ کے مشہور ریپ کیس میں سفاک درندے نامزد ملزم اشتیاق لیاقت کو عمر قید اور 7 لاکھ روپےجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ملزم اشتیاق لیاقت ولد لیاقت علی سکنہ میاں چنوں کے خلاف تھانہ صدر واہ تحصیل ٹیکسلا میں, 376٫386٫411تعزیرات پاکستان کےجرائم کےتحت ایف آئی آر نمبر 455/2024، نیو سٹی واہ کینٹ کی متاثرہ عورت کے خاوند کی مدعیت میں درج ھوا تھا۔ ملزم پر اپنے حقیقی کزن کی بیوی پر بزور اسلحہ ریپ کر کے بلیک میل کر کے تعویزوں کا جھانسہ دے کر طلائی زیورات اور پائونڈز ھتیانے کا الزام تھا۔ ملزم کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت قائم شدہ ایڈیشنل سیشن جج۔1 ٹیکسلا کی عدالت میں ٹرائل زیر سماعت تھا۔ مدعی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی پر ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور ان کی لیگل ٹیم(شاز علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، راؤ طالش بدر ایڈووکیٹ،خواجہ محمد رشید ایڈووکیٹ، ماہین فاطمہ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ’ سید عمران شاہ ایڈووکیٹ اور سحرش چغتائی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) مامور تھے۔ جبکہ سرکار کی جانب سے ندیم سلطانی ADPP مامور تھے۔ مقدمہ کی تفتیش پر ظہیر احمد سب انسپکٹر اور مریم T/SIمامور تھے۔
گزشتہ تاریخ پیشی پر استغاثہ کا کیس شہادتوں کے مکمل ھونے پر مدعی کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ ملزم نے ایک شادی شدہ عورت کو تعویزات کا جھانسہ دے کر طلائی زیورات اور ر قم ہتھیائی اور نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میلنگ کر کے عصمت دری کرتا رھا۔ ایسے درندے کو انسان کہنا بھی انسانیت کی تزلیل ھے اور معاشرے کیلئے ناسور ھے۔ملزم سنگین جرم کے ارتکاب کیوجہ سے کسی رعایت کا مستحق نہیں اور ملزم کی سزا پر پر اعلیٰ عدالتی نظائر پیش کیے ۔ا ستغاثہ دوران ٹرائل اپنا کیس ٹرائل میں ثابت کر چکا ھے اور ڈی این اےرپورٹس بھی پازیٹو ھیں اور برآمد گی پاؤ نڈز اور زیورات بھی مدعی کے موقف کو ثابت کرتے ھیں اور میڈیکل شواھد سے بھی جرم ثابت ھوتا ھے۔لہذا ملزم کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ معاشرے سے ایسے ناسوروں کا قلع قمع ھو سکے اور آ ئندہ کوئی درندہ حوا کی بیٹی کی عصمت دری کا تصور بھی نہ کر سکے۔جس پر اینٹی ریپ ایکٹ کی خصوصی عدالت کےجج مسڑ باسط علیم ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا۔1 کی عدالت نے طاھر محمود راجہ ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کےدلائل سے اتفاق کرتے ھوئےملزم اشتیاق لیاقت کو عمر قید اور سات لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم صادر فرما یا
عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی